29 ستمبر 2017 - 11:00
عراق میں 100 اسرائیلی، سعودی، داعشی دہشتگرد ہلاک

عراق کے صوبہ الانبار کی امن کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراقی فورسز اور رضاکار دستوں نے الرمادی کے جنوب میں 100 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کی امن کمیٹی کے سربراہ نعیم الکعود نے کہا ہے کہ عراقی فورسز اور رضاکار دستوں نے الرمادی کے جنوب میں 100 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ نعیم الکعود نے کہا کہد اعش دہشت گرد جدید ترین گاڑیوں کے ہمراہ صوبہ الانبار میں داخل ہوئے تھے جنیھں مقامی قبائل ، سکیورٹی فورسز اور رضاکار دستوں نے مشترکہ کارروائی کے دوران ہلاک کردیا۔ اس نے کہا کہ داعش دہشت گرد آشکارا طور پر الطاش اور المجر علاقوں میں داخل ہوئے جنھیں بر وقت کارروائی کرکے ہلاک کردیا گیاہے۔

.......

/169